کامونکی:(نمائندہ خصوصی),کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا ان کے ساتھ رنگا جائے گا، مشرف نے دونوں خاندانوں کو کرپشن پر ہٹایا تو ساری قوم اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ کھڑی ہوئی، آپ نے ان کو ڈرائی کلین کر کے ہم پر دوبارہ مسلط کر دیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ ان چوروں کو تسلیم کرتے ہو؟کوئی پاکستانی ان کو تسلیم نہیں کرتا، آپ نے بند کمروں میں کبھی چور ہونے کا فیصلہ کیا اور کبھی پاک کر دیا، پاکستانی قوم بھیڑ، بکریاں، گائے نہیں، ہم انسان ہیں، خدا کے لیے پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو۔
6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں:عمران خان
عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا سوال یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب الیکشن کے ذریعے آئے گا یا خونریزی کے ذریعے؟ 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں، سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے پرامن مارچ کا وعدہ کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف لیا تھا جبکہ عمران خان سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں جنازے ہی جنازے دکھائی دے رہے ہیں۔