گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 107 گیس کنکشن منقطع،45لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
لاہور(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید107 گیس کنکشن منقطع کردیے، 266 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ 45لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 31 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کیے ،27انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 24لاکھ 70ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا ۔وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں 11کنکشن کاٹے گئے اور 23انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 3لاکھ90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے20ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 55انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 41کنکشن منقطع کیے گئے،15انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 12لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے .ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 اور 10انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے مزید 10ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔ٹیم نے کاروائی کے دوران مردان میں 30انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سرگودھا 106انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیےاور40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرانولہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 3لاکھ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری: سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت