پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 محکموں میں تبدیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے سول ایوی ایشن کے 2 حصے بنا کر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے محکمے الگ الگ کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے سول ایوی ایشن کے 2 محکموں کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت ایئرپورٹس کو پاکستان اتھارٹی کا حصہ جبکہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ائیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات سول ایوی ایشن کے سپرد کیے گئے ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ایکٹ 2023نافذ کیا گیا ہے جبکہ دونوں محکموں کی سربراہی بھی الگ الگ شخصیات کو دی جائے گی۔ یہ کارروائی عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کادورہ: قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
عالمی سول ایوی ایشن نے نگران حکومت کو ریگولیٹری اور ائیرپورٹ سروس توڑ کر 2 نئے محکموں کی تشکیل کی ہدایت کی تھی۔ نگران حکومت نے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے ایکٹس کو 10 نومبر سے نافذ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن وزارتِ ہوابازی نے جاری کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ ائیرپورٹس اتھارٹی اور سی اے اے سے ملازمین کی تعداد اور اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوراً سامنے لائی جائیں۔ قبل ازیں حکومت سی اے اے اور ائیرپورٹ اتھارٹی کے 2 الگ محکمے الگ کرنے کے ایکٹ پارلیمنٹ سے منظور کروا چکی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button