پاکستانتازہ ترین

شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان کیلئے بری خبر آ گئی

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جن میں شیریں مزاری، راجا راشد حفیظ، خادم حسین، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید، چوہدری آصف شامل ہیں۔

تاہم ملزمان شاہ محمود قریشی،کرنل اجمل صابر راجا، سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، ہماری 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے، درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد فرد جرم شیٹ پر دستخط کریں گے۔ ؎ پراسیکیوٹر ظہر شاہ نے بتایا کہ عدالت نے تین ملزمان کی فرد جرم موخر کردی۔

عدالت میں موجود فواد چوہدری، بابر اعوان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماوں نے عمران خان سے ملاقات کی جب کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button