اوورسیز پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری مل گئی

0

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔

جمعرات کو ایوان بالا میں وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے پیش بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے علی ظفر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات بھی بنائے جاتے ہیں۔رمیش کمار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے جائیدادوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے جب کہ عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام اراکین اس بل کی حمایت کرتے ہیں اوورسیزپاکستانیوں کے حقوق ہیں ان کے لئے یہ قانون وضع کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کی حفاظت ضروری ہے اوورسیز پاکستانیوں کے جھوٹے کیسز کا الگ معاملہ ہے۔علاوہ ازیں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔ بل وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.