پاکستانتازہ ترینصحت

خیرپور: پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا انعقاد

خیرپور:روٹریکٹ کلب آف خیرپور یونائیٹڈ نے غنی پبلک ایلیمنٹری سکول کولاب جیئل میں "پولیو سے بچاؤ” کے حوالے سے ایک اہم آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں کلب کی صدر ماروی سومرو نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں، تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

ماروی سومرو نے سوال اٹھایا کہ پولیو کے قطرے لینے سے نقصانات کے بارے میں مخالفین کے پاس کیا ثبوت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک پولیو پر قابو پا چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے اب بھی ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

کلب کے ٹرینر حبیب عاصم نے طلبہ سے درخواست کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں، تاکہ ملک سے اس خطرناک بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

اس پروگرام کے دوران، کلب نے سکول کے پرنسپل گلشن علی ابڑو کو ان کی علمی خدمات کے لیے بہترین استاد کا ایوارڈ بھی دیا۔ عبدالسلام ابڑو نے اس موقع پر بچوں کی آگاہی بڑھانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ادب پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، طلبہ کے درمیان تعلیمی، تاریخی اور عمومی نالج کے سوالات پوچھے گئے، جن کے درست جواب دینے والوں کو انعامات دیے گئے۔ غنی پبلک ایلیمنٹری سکول کے پرنسپل نے کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے طلبہ ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button