پاکستانتازہ ترینتجارت

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے سے 303 روپے کا ہوگیا۔

کراچی:  روپے کی قدر مزید گر گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے  کا اضافہ ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بڑھ کر 302 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 327 روپے کا ہوگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 380.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر پہنچ گیا۔ 

گزشتہ روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت 288.49 روپے سے بڑھ کر 291.51 روپے تھی،سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روزامریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 318 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 

دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے اس لئے بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔ 

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button