اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کی تردید کی ہے، جہاں عوام کو سبسڈی پر ضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔قومی اسمبلی میں آصفہ بھٹو زرداری، نوید قمر، نفیسہ شاہ اور اعجاز جاکھرانی نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی ممکنہ بندش سے متعلق معاملہ اٹھایا۔
نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سمیت مختلف آپشنز پر کابینہ میں بات ہوئی۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر توجہ دے رہی ہے۔رانا تنویر نے مزید کہا کہ تنظیم نو کا عمل اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھے گا۔
گزشتہ ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت نے پاکستان میں تمام یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا تھا۔پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کے زیر انتظام ریٹیل آؤٹ لیٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی قیمتوں پر ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔