وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔
قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا جس کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک آخری اجلاس میں بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔
صدر کے خطاب کے بعد سے تقریبا ہر اجلاس میں شکریہ کی تحریک ایجنڈا پر رہی تاہم ایوان کی جانب سے اسے منظور نہ کیا گیا، آج کے ایجنڈا پر کوئی قانون سازی موجود نہیں، ایجنڈا پر دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ زیر التوا ایجنڈے کی منظوری دے گی، کابینہ کی جانب سے ای سی سی، سی سی ایل سی اور سی سی ائی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔