نیویارک: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔