اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے انتباہ جاری کیاہے کہ عوام فریب پر مبنی ویب سائٹ ایف ای آر یو سے خبردار رہیں۔
"فیڈرل ایمرجنسی رسپانس یونٹ پاکستان”https://ferugov.org/about-us/
کے نام سے موجود ویب سائٹ اور اس پر شائع کردہ مواد کا این ڈی ایم اے پاکستان سے کوئی تعلق نہيں ۔
بیان کے مطابق مزکورہ ویب سائٹ این ڈی ایم کا لوگو اور پتہ استعمال کرکے عوام کو ملازمت کی آسامیوں اور دیگر معلومات سے متعلق غلط معلومات دے رہی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درست آفیشل معلومات ادارے کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے رابطہ کرکے حاصل کریں۔
https://www.ndma.gov.pk/