تازہ ترین

راولپنڈی پولیس نے 4سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کر دیا، بچہ عدالت میں پیش

راولپنڈی:(ویب رپورٹر),راولپنڈی  پولیس نے 04سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کردیا بچہ عدالت میں پیش

 تھانہ نصیر آباد میں 04 سالہ بچہ پر مقدمہ درج ہونے کے حوالے سے خبر کا معاملہ،

تھانہ نصیرآباد میں اپریل 2022میں مقدمہ نمبر 610/22محمد اسلام کی مدعیت میں مصطفی اور 02نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،

میڈکل رپورٹ پر مقدمہ کا کراس ورشن مصطفی کی درخواست پر قائم کیا گیا، جس میں درخواست گزار نے عبدالسلام،محمدولی اور احمد کے نام لکھوائے تھے،

جس بچے کو معززعدالت میں بغرض ضمانت پیش کیا گیا اس کا نام سعید احمد ہے، کراس ورشن ماہ جولائی میں قائم کیا گیا جس میں اب تک مذکورہ بچے کو نہ تو پولیس نے شامل تفتیش کیا اور نہ ہی پولیس کو تفتیش میں مطلوب ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے اس امر کا ذکر عدالت میں بھی بیان کیا گیا ہے،مقدمہ میں ایک فریق کا ملزم مصطفی جبکہ دوسرے فریق کا ملزم اسلام گرفتار ہو چکے ہیں،

رخواست گزار کی درخواست میں نہ تو احمدنام کے ساتھ عمر درج ہے اور نہ ہی بچے کا ذکر ہے،درخواست دیناشہری کا حق ہے جس پر تفتیش پولیس کی ذمہ داری ہے

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button