sui northern 1

اب ٹیکس چھپانا اورگوشوارے داخل نہ کروانا ناممکن، کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد : ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا۔

sui northern 2

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے ، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج گرفتاری ہوئیں ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا،گاڑی ،گھر لیناممکن نہیں ہوگا ، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان کیجانب سےبڑا اقدام

Leave A Reply

Your email address will not be published.