تازہ ترینکھیل

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا نٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد۔: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔38

سالہ وہاب ریاض نے اپنے ٹویٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وہ فرنچائز کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور جنہوں نے میرے اس سفر کے دوران مجھے سپورٹ کیا، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں آنے والا وقت بہت شاندار ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگران حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کر رہا تھا کہ 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا میرا ہدف ہے،

اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک اور قومی ٹیم کی بہترین خدمت کی ہے ۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

وہاب ریاض نے اپنے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں پاکستان کیلئے 27 ٹیسٹ ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20میچز کھیلے ۔

وہاب ریاض نے مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں 34.50 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کیں

انہوں نے ون ڈے میں 34.30 کی اوسط سے 120 جبکہ ٹی ٹونٹی میں کل 34 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button