انٹرنیشنلتازہ ترین

چین کی 9 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد، اثاثے منجمد کر دیئے

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے امریکہ کی 9 دفاعی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے ان کے اثاثے منجمد کر دیئے۔ مذکورہ اقدام تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر اٹھایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیجنگ متعدد بار وائٹ ہاؤس سے یہ مطالبہ کر چکا ہے۔ کہ وہ تائیوان کی قیادت کے ساتھ لین دین سے باز رہے۔ کیونکہ بیجنگ تائیوان کو چین کا ایک حصہ قرار دیتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے 9 امریکی کمپنیوں کی چین میں موجود جائیدادوں کو منجمد کر دیا ہے۔ اور چین میں موجود افراد یا اداروں کے ساتھ تمام لین دین پر پابندی لگا دی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیار فروخت کر کے “ون چائنا” پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اور چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے جواب میں “مضبوط جوابی اقدامات” کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button