تازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد ایکس پر پابندی عائد

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ، مسک نے اس مقصد کے لئے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

ایلون مسک کے انکار کے بعد برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ملک بھر میں فوری طور پر ایکس کی سروسز مکمل بند کر دی جائیں ۔

برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس کی سروسز بند کرنے کے لئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں 22 ملین سے زائد ایکس کے صارفین موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button