تازہ ترین

صدر مملکت نے پاکستان ایئر سیفٹی تحقیقات بل 2023 ء کی منظوری دیدی ہے۔

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلوں کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان ایئر سیفٹی تحقیقات بل 2023 ء کی منظوری دیدی ہے۔

اس بل کا مقصد ہوائی جہازوں کے حادثوں اور سفر سے متعلق واقعات کی بہتر تحقیقات کیلئے قانون سازی ہے۔

صدر مملکت نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے روک تھام کے بل 2023 ء کی بھی منظوری دی جس کا مقصدنیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

صدر مملکت نے گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 ء کی بھی منظوری دی۔ اس بل کا مقصد اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام ، انتظام و انصرام کیلئے قانون سازی ہے۔

صدر مملکت نے بلوں کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button