انٹرنیشنلتازہ ترین

جدہ: سوڈان فوج ، آر ایس ایف میں بالواسطہ بات چیت شروع

ریاض/ واشنگٹن: سعودی امریکی مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے وفود جدہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور قلیل مدتی اقدامات پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بالواسطہ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فریقین سے نئی جنگ بندی ، اسے موثر طور پر نافذ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جدہ مذاکرات کے باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہونے سے پہلے فریقین کو انسانی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔ ریاض اور واشنگٹن کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی معطلی کے باوجود سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے وفود جدہ شہر میں موجود ہیں۔

جنگ بندی کا خاتمہ کے لیے سعودی عرب اور امریکہ دونوں مذاکراتی وفود کے ساتھ مسلسل بات چیت کے خواہشمند ہیں۔ یہ بات چیت انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے طریقوں اور فریقین کو اٹھائے جانے والے قلیل مدتی اقدامات پر ایک معاہدے تک پہنچنے پر مرکوز ہے۔

جدہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سہولت کار باضابطہ بات چیت دوبارہ شروع کرانے کے لیے تیار ہیں۔فریقین کا کہنا ہے کہ انہیں 11 مئی کے جدہ اعلامیہ کے تحت سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ سوڈان کے عوام کے ساتھ اپنے وعدے پر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور سوڈانی فوج اور آر ایس ایف سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک نئی جنگ بندی پر اتفاق کریں اور فوجی کارروائیوں کو مستقل طور پر بند کرنے کے مقصد کے ساتھ اس جنگ بندی کو موثر مؤثر طریقے سے نافذ بھی کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button