انٹرنیشنلتجارت

سعود یہ روس کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض:  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بروقت اور موثر اقدامات کرنے میں مدد ملے گی جن سے تیل کی طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے گا۔بیان کے مطابق رواں ہفتہ سعودی عرب کی سربراہی میں اوپیک پلس گروپ کی میٹنگ میں طے پانے والے اقدامات سے ماہ جولائی کے دوران مملکت کی تیل سپلائی میں بڑے پیمانے پر کمی ہو گی۔

جبکہ اتفاق رائے کی روشنی میں اگلے برس مملکت کی تیل پیدوار کو محدود رکھا جائے گا۔اتوار کے روز اوپیک پلس نے 3.66 ملین بیرل یومیہ پیدوار میں کمی کے فیصلے کی مدت میں توسیع کے ساتھ تنظیم نے اگلے برس جنوری سے تیل کے پیداواری ہدف میں 1.4 ملین بیرل مزید کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ان مجوزہ تبدیلیوں میں روس، نائجیریا اور انگولا جیسے ملکوں کے لیے تیل پیدوار کے اہداف میں کمی لائی جا رہی ہے تاکہ انہیں پیداوار کے موجودہ درجے سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button