لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اس خلاف ورزی کی بنیاد پر جرمانہ کیا گیا۔
عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ میچ ریفری نے حسن علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، جبکہ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو میچ میں آؤٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان، ایکشن اور اشارے استعمال کرنے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے، جبکہ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔