پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کی مشروط اجازت مل گئی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے سے انکار کےبعد بھارت کو دو پوائنٹس مل جائینگے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.