sui northern 1

پی سی بی پی ایس ایل 11 کا آغاز 23 مارچ کو کرنے کا خواہاں ہے

پی سی بی پی ایس ایل 11 کا آغاز 23 مارچ کو کرنے کا خواہاں ہے

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے اتوار کو کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

sui northern 2

سال 2025 میں کن نامور پاکستانی شخصیات کی طلاقیں ہوئیں؟ فہرست سامنے آگئی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ پی سی بی مقامی مارکی ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نگرانی خود کرے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملتان سلطانز کی نیلامی پی ایس ایل کے اختتام کے بعد کی جائے گی جبکہ سلطانز کے سربراہ کا اعلان اگلے دس دنوں کے اندر کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ٹیموں کی نیلامی کے دن بطور نیلام کنندہ (آکشنیر) خدمات انجام دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر تمام فرنچائزز متفق ہوئیں تو پی ایس ایل کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا اور 23 مارچ سے پی ایس ایل شروع کرنا ایک اچھا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے عاقب جاوید آئے ہیں، تمام تر توجہ شاہینز اور انڈر 19 ٹیم پر مرکوز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.