پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان میں کورین سفارت خانے کے باہمی تعاون سے منعقدہ اٹھارہویں کورین ایمبیسڈر نیشنل جونیئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے جیت لیا۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب میں پاکستان میں کوریا کے ڈیفنس اتاشی کرنل کم جان، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ، ویمن ونگ کی شمیم جدون، بین الاقوامی کھلاڑی ناجیہ رسول، سید عون عباس، صداقت حسین اور راجہ فہیم جنجوعہ نے شرکت کی۔
اداکارہ نورا فتیحی کی نئی تصاویر نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے
اس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور ڈی آئی خان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبائی مقابلوں میں پنجاب نے دو گولڈ، تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کے پی کے گرین نے دو گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور پی ٹی ایف نے دو گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سات گولڈ، چار سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم پانچ گولڈ، دو سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد اے کی ٹیم دو گولڈ اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈریشن نے کوریا اور ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، کیونکہ پاکستان ہماری آن اور شان ہے۔