sui northern 1

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت ، بولی کیلئے 40 لاکھ ڈالر قیمت مقرر

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت ، بولی کیلئے 40 لاکھ ڈالر قیمت مقرر

0
Social Wallet protection 2

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی آٹھ جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگی۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز کی بولی کے لیے بنیادی قیمت 40 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند اداروں کو سکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر دو لاکھ ڈالر جمع کرانے ہوں گے۔

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، بلاسود قرض سے مستفید افراد کیلیے سہولیات میں مزید اضافہ

نیلامی میں ناکامی کی صورت میں 20 ہزار ڈالر فیس کٹوتی کے بعد باقی ایک لاکھ 80 ہزار ڈالز واپس کر دیے جائیں گے۔ پی سی بی کی بڈ کمیٹی تمام تکنیکی معاملات کا جائزہ لے گی اور اہل بولی دہندگان کو دعوت دی جائے گی۔

فرنچائز خریدنے والے مالکان دس سالہ حقوق حاصل کریں گے، لیکن پہلے تین سال اسے فروخت نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق علی ترین اور پی سی بی کے تنازعے کے باعث ملتان سلطانز کے مالکان نے فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.