sui northern 1

35ویں نیشنل گیمز: اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی

35ویں نیشنل گیمز: اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔

sui northern 2

اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔

تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکریٹری محمد خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے: وزیر خزانہ

تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ نیشنل گیمز میں شریک 24 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی تقریب کا حصہ بنے۔ پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد بخش خان مہر نے استقبالی کلمات ادا کیے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز میں اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی۔ دوسری پوزیشن پر واجد علی ٹرافی واپڈا نے بلاول بھٹو زرداری سے وصول کی جبکہ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی حاصل کی۔

اگلے میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر کی جانب سے پرچم دیا گیا۔ آخر میں مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.