ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

0

قاہرہ: ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی مہم کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔

 

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان کے دونوں کھلاڑی، عبداللہ نواز اور انس علی شاہ، اپنے سنگلز میچز میں حریفوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

 

پہلے میچ میں انگلینڈ کے ڈائلان رابرٹرس نے انس علی شاہ کو 11-7، 11-6، 11-5 سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں ایلکزینڈر براڈ برج نے عبداللہ نواز کو 14-12، 11-2، 11-9 سے ہرا کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ورلڈ جونیئر کے انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.