پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی اور قومی سطح پر میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ بورڈ کے 34ویں اجلاس میں منظوری کے بعد نئی کیش ایوارڈ پالیسی جاری کر دی گئی۔

نئی پالیسی کے مطابق:
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
سلور میڈل پر دو کروڑ پانچ لاکھ روپے،
جبکہ کانسی کے میڈل پر ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ:
ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر 15 لاکھ روپے ملیں گے۔
یوتھ اور جونیئر گیمز میں بھی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جہاں گولڈ میڈل پر 50 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔
دوسری جانب، باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی میں احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور نو زخمی ہو گئے۔
