ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا آغاز 20 جولائی سے فلپائن میں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔
ترجمان کے مطابق مس عیان اسلم نے مقابلے میں آنریبل مینشن حاصل کیا، جب کہ سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فرانس میں ہونے والی انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
