پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

0

پاکستان کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو رواں سال نومبر میں بھارت اور نیپال میں منعقد ہونے والے پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس وقت اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں مختلف شہروں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین شامل ہیں جو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

ان ممکنہ کھلاڑیوں میں بشریٰ ظہور، بسمہ حسین، شمایلہ کرن، رمشہ شبیر، سمیرا ملک، عیشل فیصل، قندیل فاطمہ، نصرت بتول، نمرہ رفیق، ایمان ارشد، میراب اشرف، حوریہ ملک، سعدیہ خالد، رابعہ جاوید ہاشمی، مریم خان، ارمین طارق، نور فاطمہ، مہرین علی، نشا بیکس اور مریم جہانگیر کے نام شامل ہیں۔

یہ ایونٹ نہ صرف خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کا موقع ہوگا بلکہ پاکستان کے لیے کھیل کے شعبے میں شمولیت اور شفاف مواقع فراہم کرنے کی ایک اور مثبت مثال بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ شائقین کی نظریں اب فائنل اسکواڈ کے اعلان اور ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.