ورلڈ چیمپئنز لیگ آف لیجنڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا سکواڈ اور شیڈولکا اعلان کر دیا گیا

0

ورلڈ چیمپئنز لیگ آف لیجنڈز 2025 کے لیے پاکستان نے اپنا اسکواڈ اور میچ شیڈیول جاری کر دیا ہے۔

اس ٹیم میں ماضی کے مشہور کرکٹرز شامل ہیں اور قیادت سابق کپتان یونس خان کے سپرد کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں شعیب ملک، صہیب مقصود، مصباح الحق، شرجیل خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، آصف علی، عبدالرزاق، عامر یامین، وہاب ریاض، سعید اجمل، سہیل تنویر اور سہیل خان شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبیسٹن میں میچ سے ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ 20 جولائی کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے بھی ایجبیسٹن میں ہوگا، جبکہ 25 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپ ٹاؤن اسٹیل میں میچ ہوگا۔ اگلے روز 26 جولائی کو پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیڈنگلے میں میدان میں اترے گا۔ ان تمام میچز کا آغاز رات 8:30 پر ہوگا۔ آخری میچ 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف اپ ٹاؤن اسٹیل میں کھیلا جائے گا، جو دوپہر 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

شائقین کرکٹ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ سابق اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.