بابر اعظم نے SENA ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر ناقدین کو خاموش کر دیا

0

بابر اعظم نے SENA ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر ناقدین کو خاموش کر دیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) — پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے خلاف بھارتی سوشل میڈیا پر طنزیہ مہم "زمبابر” کے نام سے چلائی گئی، جس کا مقصد اُن کی کارکردگی کو کمزور ظاہر کرنا تھا۔ تاہم اعداد و شمار حقائق کی ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک 336 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں، جن میں سے صرف 16 اننگز زمبابوے کے خلاف تھیں، جبکہ اُنہوں نے سب سے زیادہ رنز کرکٹ کی طاقتور ٹیموں کے خلاف اسکور کیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں بابر کے خلاف سب سے پسندیدہ حریف یہ رہے:

نیوزی لینڈ – 2621 رنز 🇳🇿

انگلینڈ – 2160 رنز 🏴

آسٹریلیا – 2141 رنز 🇦🇺

ویسٹ انڈیز – 1690 رنز 🌴

جنوبی افریقہ – 1532 رنز 🇿🇦

یعنی بابر اعظم کی بہترین کارکردگی SENA ممالک کے خلاف رہی — وہی ٹیمیں جو دنیا کی بہترین اور مشکل ترین سمجھی جاتی ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارتی اور پاکستانی لیجنڈز کے نام شامل ہیں، جن میں شامل ہیں:

رنز کھلاڑی ملک
1377 سچن ٹنڈولکر 🇮🇳
1367 سورو گانگولی 🇮🇳
1033 محمد یوسف 🇵🇰
885 راہول ڈریوڈ 🇮🇳
835 انضمام الحق 🇵🇰
777 یونس خان 🇵🇰
762 شاہد آفریدی 🇵🇰
714 محمد حفیظ 🇵🇰
703 سعید انور 🇵🇰
656 اجے جدیجا 🇮🇳

یہ تمام حقائق اس تاثر کو زائل کرتے ہیں کہ بابر اعظم کی کامیابیاں صرف کمزور ٹیموں کے خلاف رہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے عالمی کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں کے خلاف اپنی کلاس اور مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ 👑

Leave A Reply

Your email address will not be published.