پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

(نیوز ڈیسک)دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بنگلادیش جائے گی اور قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی 20، دوسرا 22 اور تیسرا 24 جولائی کو ڈھاکا کھیلا جائے گا۔
