sui northern 1

ناقابل فراموش لمحات کی دہائی , ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی

0
Social Wallet protection 2

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی باقاعدہ رونمائی کی۔ یہ سیزن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک جاری رہے گا اور کرکٹ کے شائقین کو ایک دہائی کی سنسنی خیز کرکٹ، بے پناہ جذبے اور زبردست تفریح کا یادگار سفر فراہم کرے گا۔

sui northern 2

لوگو کو جدید اور متحرک جمالیاتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو پی ایس ایل کے غیر معمولی سفر کا جشن ہے، جو دنیا کی سب سے متحرک اور سخت مسابقتی ٹی 20 لیگز میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ لوگو لیگ کے عزم، اتحاد اور ستاروں سے بھری وراثت کی نمائندگی کرتا ہے، ساتھ ہی ایک روشن مستقبل کی بھی علامت ہے۔اس لوگو کا نمایاں عنصر چھ بولڈ، ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو لیگ کی چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ یہ لائنز نہ صرف ہر ٹیم کی علاقائی شناخت اور کرکٹ ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ اسپورٹس مین شپ اور بھائی چارے کے گہرے رشتہ کی بھی عکاسی کرتی ہیں، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہچان ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے اس موقع پر کہا، "ایچ بی ایل پی ایس ایل نے کرکٹ کے شائقین کو ناقابل فراموش لمحے دیے ہیں، جن میں شاندار آخری اوور کی اختتامیہ سے لے کر سنچریوں تک کے لمحے شامل ہیں، جو کرکٹ کی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ گزشتہ نو سیزن میں ہم نے غیر معمولی ٹیلنٹ، ریکارڈ توڑ کارکردگی اور ایک ایسی لیگ دیکھی ہے جس نے شائقین کو اس طرح اکٹھا کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔”انہوں نے مزید کہا، "ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے آغاز کے ساتھ، ہم ایک نیا منظرنامہ متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں جس میں بڑے ستارے، اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور ایک دہائی کی شاندار کارکردگی کا جشن شامل ہو گا۔”

شائقین ایک یادگار سیزن کی توقع کر سکتے ہیں جس میں زبردست کرکٹ ایکشن، لیجنڈری رقابتیں اور کرکٹ کا کارنیوال شامل ہوگا جو نہ صرف قوم کو متحد کرے گا بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو محظوظ کرے گا۔گزشتہ دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ ایک تحریک، ایک تہوار اور پاکستان کے کرکٹ جذبے کا مظہر بن چکا ہے۔ سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور جشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں!

Leave A Reply

Your email address will not be published.