امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرائے گا،آصف

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے 2026 میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران محمد آصف نے کہا کہ ہم 2024 کے ورلڈکپ میں امریکا سے ہارے جو پہلی بار یہ ایونٹ کھیل رہے تھے، وہ کوالیفائی بھی نہیں کر سکے، انہوں نے یہ ورلڈکپ اس لیے کھیلا کیونکہ وہ میزبان تھے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ اس وقت جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے، امریکا اگلے ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو ہرائے گا، میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں۔

محمد آصف نے کہاکہ2026 کے ورلڈکپ سے پہلے ہمیں کپتان، کوچ اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ہوگا، 2 سال منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ ٹیم ہے، یہ وہ 20 کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم وہی باتیں دہرا رہے ہیں، اسی لیے میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور جنوبی افریقا جیسی ٹیمیں ایک ساتھ ترقی کر رہی ہیں تاہم ہم اب بھی ایک ہی جگہ پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.