پنڈی ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے 5وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے

0

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 5وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے شادماں اسلام 93رنز بنا کر آؤٹ ہوے۔

مومن الحق نے 50جبکہ نجم حسین نے 16رنز کی اننگز کھیلی۔

مشفیق الرحیم 55جبکہ لٹن داس 52رنز بنا کر ناٹ آؤٹ بلے باز تھے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 448/6رنز ہر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید 132رنز درکارہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.