ٹوکیو اولمپکس کے بعدارشدندیم کو پاکستان چھوڑنے کی آفر
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولپمکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر پاکستان ارشد ندیم نے انکشاف کیاہے کہ انہیں کئی بار دوسرے ملکوں سے پیشکش کی گئی کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمیئن بھی بنائیں گے مگر میں نے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان
ارشد ندیم نے کہا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمئین بنیں گےاور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گی۔
