جشن آزادی بوائز جونیئر کراٹے چیمپئن شپ ، پرویز کراٹے کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جشن آزادی بوائز جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میںپرویز کراٹے کلب نے پہلی، دی ماسٹرز اکیڈمی نے دوسری اور چیمپئن کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ چیمپئن شپ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقادپی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں واقع دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس میں ہوا۔صدر اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن ماسٹر عدیل نے سرپرستی کی جبکہ چیف آرگنائزر محمد عدنان اسلم، جنرل سیکرٹری اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن تھے۔
چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے تمام پی کے ایف رجسٹرڈ کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں خزانچی اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن پرویز اقبال، کوچز خرم شہزاد، ناصر اشرف اور وسیم افسر کا اہم کردار رہا۔ اختتام پر تمام جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن نے رواں ماہ گرلز کراٹے چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔