کھیل

جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے کیمپ ; 60 سے زائد بچے کی ٹریننگ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سپورٹس کیمپ 2024جاری ہیں جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے کے کیمپ میں 60سے زائد گرلزاینڈ بوائز ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، کوچز قراۃالعین اور امجد بچوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں،

کوچز نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز کروائیں اور پھر کراٹے کی بنیادی تیکنیکس سکھائیں، سٹیمنا بڑھانے اور اپنے ڈیفنس کے داؤ پیچ بھی سکھائے،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس میں 5سے16سال تک کی عمر کے بچے شریک ہیں لاہور میں 12گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس جاری ہیں

جبکہ پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں 5گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس جاری ہیں ان تمام کیمپس کی نگرانی میں خود کررہا ہوں سمر سپورٹس کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گااور ہماری سپورٹس ترقی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button