بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا گیا
نئی دہلی (نیوزدیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈین ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گا۔