کھیل

نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں پر برہم

بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں پر برہم ہوگئے۔

میچ کے دوران حریف ہولگر رُونے کے سپورٹرز ان کا نام پکارتے رہے لیکن جوکووچ ہولگر رُونے کے نعروں کو اپنے خلاف سمجھ بیٹھے۔

میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ رُونے کے فینز بہانے سے ان کی توہین کررہے تھے، وہ 20 سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں، انہیں پتا ہے یہ سب کیسے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سات مرتبہ ومبلڈن  کے فاتح رہ چکے ہیں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button