اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا، پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کےباعث منسوخ ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔
