کھیل

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا، ہولڈر ایونٹ سے باہر

بارباڈوس(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں ہولڈر کی جگہ اوبید مک کوئے کو شامل کرلیا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ایونٹ کےلیے ٹیم میں 5 ریزرو پلیئرز بھی شامل کرلیے، ہیڈن والش، آندرے فلیچر، فیبین ایلن، میتھیو فورڈ اور کائل مائرز ریزروز کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button