شاہین کو نائب کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں کی،پی سی بی کی تردید

0

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی خبروں کی تردید کر دی۔

دوسری جانب میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بورڈ سے شکوہ کیا کہ کپتانی سے ہٹا کر نائب کپتان کیوں بنایا جارہا ہے؟ ٹیم میں بطور باؤلر کھیلوں گا اور نئے کپتان کو مکمل سپورٹ کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.