کھیل

ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے کھیلوں کے مقابلے لازمی ہیں،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے کھیلوں کے مقابلے لازمی ہیں، ضلع میں تمام جلد کھیلوں کے مقابلے کروائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس گھوٹکی کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع کے مختلف شہروں میں اسپورٽس گراؤنڈ قائم کرنے کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں سمیت کھیلو‍ں کی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں جس سے ان میں جیتنے کا جذبہ پیدا ہوگا. انہوں نے کہا کہ جلد کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے تاکہ یہاں کہ لوگوں کو تفریحی ماحول مل سکے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button