کھیل
رانا مشہود احمد خاں کاقومی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہودخان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنا تاریخی لمحہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یقین ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی۔
قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اور آج فائنل میں فتح کے لیے بھی محنت۔ عزم اور جذبے سے کھیلنا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی کوشش کا ثمر ہے کہ پاکستانی ٹیم آج فائنل کھیل رہی ہے۔