سی ڈی اے کے زیرِ انتظام نجی اسکول کے طلباء و طالبات کے لئے تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہریوں بالخصوص بچوں کو بھرپور تفریحی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں. اسی سلسلے میں سپورٹس، کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کے روز تائیکوانڈو (Teakwaondo) مقابلوں کا انعقاد کیا گیا. جس میں نجی اسکول کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی.
بیکن ہاؤس، اساس سمیت مختلف نجی اسکولوں کے 350 سے زائد طلباء و طالبات نے اتوار کے روز منعقد ہونے والے تائیکوانڈو (Teakwaondo) مقابلوں میں اپنی مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کیا. اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان بالخصوص بچوں میں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا. اسی طرح شرکاء کے درمیان سخت لیکن دوستانہ مقابلے بھی دیکھنے کو ملے.
تائیکوانڈو (Teakwaondo) مارشل آرٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ڈائریکٹر سپورٹس، کلچر اینڈ ٹورزم کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے.
کامیاب ایونٹ کے انعقاد کے موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کو ترجیح دینا اور شہریوں کو اعلیٰ معیاری سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. واضح رہے اسلام آباد میں ایک متحرک اور فعال کمیونٹی کو فروغ دینے کے لئے سی ڈی اے کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد کے نوجوانوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کی ایک متنوع رینج کو یقینی بناتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی رہے گی.