گیارہویں گیٹورڈ انٹر سکول ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
کراچی(نیوزڈیسک)گیارہویں گیٹورڈ انٹر سکول ٹینس چیمپئن شپ نیا ناظم آباد جم خانہ میں منعقد ہوئی۔
سید محمد طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلوں کے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔
شاکر علی ایریا منیجر پاکستان بیوریجز لمیٹڈ،الطاف حسین سینئرنائب صدر ، محمد خالد رحمانی صدرکے ٹی اے ، فرح ریاض جے ٹی آئی کوآرڈینیٹر، رئیسہ اشفاق کے ٹی اے سکولوں کے پرنسپل اور سپورٹس ٹیچرز نے شرکت کی ۔
عباد سرورآئی ٹی ایف کوالیفائیڈ کوچ اورجے ٹی آئی کوآرڈینیٹر نے حصہ لینے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک گھنٹے کی ورکشاپ اور اورینٹیشن کیمپ کا انعقاد کیا (40 سے زیادہ) تحریم یوسف اور عائشہ یوسف نے ان کی مدد کی۔
سید محمد طلحہ نے نیا ناظم آباد جیم خانہ میں جدید ترین عالمی معیار کی ٹینس کی سہولت کی پیشکش کی جو سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ٹینس سرگرمیوں کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے۔
گیٹورڈ کے شاکر علی نے انٹر اسکول ٹینس کی تعریف کی جو کہ تمام کھیلوں کے لیے بنیادی سرگرمی ہے۔
محمد خالد رحمانی نے ٹینس کی تمام پروموشنل سرگرمیوں کے لیے کے ٹی اے ،ایس ٹی اے کی حمایت کرنے پر نیا ناظم آباد جم خانہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹینس برادری کو یہ بھی بتایا کہ آنے والے 10 دنوں کے دوران کے ٹی اے گیٹورڈ کے تعاون سے تین ٹینس ایونٹس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 30 اپریل کو گیارہویں گیٹورڈ انٹر سکول بھی شامل ہے۔
چوتھی یونین کلب گیٹورڈ رینکنگ ٹینس یکم سے 7 مئی تک یونین کلب میں اور دوسرا گیٹورڈ رینکنگ بیچ ٹینس مقابلہ 11 مئی کو منوڑہ بیچ پارک میں ہوگا۔
حتمی نتائج: بوائز سنگلز فائنل
جٹلون پرائمری گورنمنٹ اسکول کے محمد مہاد نے فرنٹیئر جی پی ایس کے سفیان کو شکست دی۔
گرلز سنگلز فائنل
جٹ لائن گرلز پییمری سکول کی نور فاطمہ نے گورنمنٹ خداداد کالونی گرلز پرائمری سکول کی حوریہ کو ہرا دیا۔