Gas Leakage Web ad 1

معروف اداکارہ ماہرہ خان نےفنکاروں کے لیے باقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹیز کا مطالبہ کر دیا۔

0

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فنکاروں کے لیے باقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹیز کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کے علاوہ تفریحی صنعت کے دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔

برطانیہ سے اہم خبر: 17 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو 10 سال قید کی سزا

اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا کہ نئے فنکار اکثر صرف زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، جبکہ سینئر اداکار آسانی سے کام اور آمدنی حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں فنکاروں کو کچھ نہ کچھ رائلٹی ملتی ہے، اور اگرچہ وہ ہالی ووڈ کی بالکل نقل کرنے کا نہیں کہہ رہیں، یہ ایک ایسا نظام ہے جو فنکاروں کے بنیادی مالی تحفظ کو یقینی بناتا ہے تاکہ وہ بھوکے نہ رہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت میں ایسے نظام کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے کم از کم فنکار بنیادی مالی تحفظ حاصل نہیں کر پاتے۔ بعض اوقات کچھ فنکار دیوالیہ یا بے گھر ہو جاتے ہیں، جو زیادہ تر بچت نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ماہرہ خان نے جونیئر فنکاروں، معاون اداکاروں، ٹیکنیشنز اور عملے کے مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی وہی فوائد حاصل کرتے ہیں جو سینئر فنکار پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر خوش قسمت ہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ صنعت کے تمام فنکار بھی اسی طرح شناخت اور مالی معاونت حاصل کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.