Gas Leakage Web ad 1

بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ کیا تھی؟ پریانکا چوپڑا کا انکشاف

بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ کیا تھی؟ پریانکا چوپڑا کا انکشاف

0

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی اصل وجہ اور ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کشیدہ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، جس کے باعث انہیں کام کے ماحول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کن بالی ووڈ اسٹارز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور کیوں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ منفی ماحول میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں، اسی لیے انہوں نے اپنے کیریئر کو نئی سمت دینے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے حالات میں رہنے کے بجائے آگے بڑھنا اور نئے مواقع تلاش کرنا بہتر ہے۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اگر کام کا ماحول سازگار نہ ہو تو انسان کو ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسے ماحول میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں جہاں غیر ضروری مسائل اور منفی رویے موجود ہوں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا آج ہالی ووڈ میں کامیاب ترین بھارتی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور عالمی سطح پر اپنی اداکاری اور مختلف منصوبوں کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.