Gas Leakage Web ad 1

ہانیہ عامر نے 20 لاکھ کیوں مانگے؟ معروف اداکار نے عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا

ہانیہ عامر نے 20 لاکھ کیوں مانگے؟ معروف اداکار نے عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا

0

گزشتہ سال عدنان فیصل نے دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں جا کر ایک بار پھر یہی الزام دہرایا۔ اب کانٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے عدنان فیصل کو منافق قرار دیتے ہوئے بے نقاب کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سب چاہتے تھے ہم شادی کریں تو کرلی شادی، ہانیہ عامر نے سب کو چونکا دیا

معراج حق کا کہنا ہے کہ عدنان فیصل کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا تھا اور پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے ان سے خود 2 لاکھ 85 ہزار روپے مانگے تھے۔ معراج نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ یہ رقم دینے کے بدلے انہیں پروموشن ملے گی۔ معراج حق نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔

معراج حق کے انکشاف کے بعد کئی دوسرے کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی بتایا کہ انہیں بھی ایسی ہی پیشکشیں ہوئی تھیں۔ زینت عرفان نے کہا کہ انہیں بھی عدنان فیصل کی طرف سے ایسا ہی پیغام ملا تھا۔ طلحہ ویویز نے بھی بتایا کہ ان سے 3 لاکھ روپے مانگے گئے تھے، جس پر اداکارہ ایمن خان نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.